Tuesday, December 5, 2017

کپل شرما نے شو آرگنائزر کا لاکھوں کا نقصان کرادیا

ممبئی(یو این پی) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے ایک تقریب میں شرکت نہ کرکے شو آرگنائزر کا لاکھوں کا نقصان کرادیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک نیوز چینل کی جانب سے دہلی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کپل شرما کو مدعو کیا گیا تھا اور ان کی وجہ سے تقریب کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے تھے لیکن اداکار نے عین وقت پر تقریب میں شرکت نہیں کی جس سے تقریب کے منتظمین کو 2 لاکھ روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق کپل شرما ساتھی کامیڈین بھارتی سنگھ کی شادی میں شرکت کی وجہ سے تقریب میں نہیں آئے لیکن اصل حقیقت بعد میں سامنے آئی کہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’فرنگی‘‘ نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا جس سے وہ ذہنی پریشانی میں مبتلا تھے۔دوسری جانب تقریب کا انعقاد کرنے والے چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے بہت پریشان کن بات ہے کہ ہم نے کپل شرما کے لئے لگاتار 3 بار ٹکٹس خریدے مگر وہ نہیں آئے جس سے ہمیں 2 لاکھ کا نقصان ہوا۔

Fariha Taj

0 comments: