Wednesday, December 6, 2017

زہریلا کھانا کھانے سے باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے باپ اور دو بیٹے جان سے گئے، جب کہ بیٹی کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کیس کی تحقیقات شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔ تاہم وقوعہ کے وقت ماں گھر میں موجود نہیں تھی۔
پولیس کے مطابق گھر کا کھانا کھانے سے متاثرہ خاندان کی طبیعت بگڑی۔ جس کے بعد گھر والوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سول اسپتال میں باپ اور بیٹے دم توڑ گئے، جب کہ بیٹی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی نتیجے پر ابھی نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتش جاری ہے۔ سماء

Fariha Taj

0 comments: