Wednesday, December 13, 2017

کرس گیل نے چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ڈھاکا: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے اپنے طوفانی کھیل کی بدولت 18 چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کے خلاف کرس گیل نے صرف 69 گیندوں پر 18 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے146 رنز بناتے ہوئے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کر رکھ دی، حالیہ سیزن میں یہ ان کی دوسری تھری فیگر اننگز قرار پائی جب کہ مجموعی طور پر بی پی ایل میں یہ ان کی پانچویں سنچری تھی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 20 سنچریز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے، وہ مختصر فارمیٹ میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 146 رنز کی اننگز کے دوران 18 چھکے لگاتے ہوئے اپنے ہی قائم کردہ 17 چھکوں کے عالمی ریکارڈ کو مزید بہتر بنالیا۔
کرس گیل کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 206رنز بنائے، میکولم 51رنز پر ناقابل شکست رہے، ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن ڈھاکہ ڈائنا مائٹس 9 وکٹ پر 149 رنز بنا سکی، ظہور الاسلام 50 اور شکیب الحسن کی 26 رنز کی مزاحمت بھی کام نہ آئی، شاہد آفریدی 8 اور کیرن پولارڈ 5 رنز بنا سکے۔

Fariha Taj

0 comments: