Wednesday, December 13, 2017

انوشکا کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت کیاہے؟

ممبئی: اداکارہ انوشکاشرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی بلاشبہ رواں سال کی سب سے بڑی خبر ہے دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی  سے متعلق ہر بات جاننے کے لیے بےتاب ہیں۔
دوروز قبل ویرات انوشکا ’ویروشکا‘بن گئے دونوں کی شادی اٹلی میں انجام پائی۔ شادی میں صرف منتخب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جب کہ میڈیا سے اس شادی کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا یہاں تک کہ آخری وقت تک صحافیوں کو دونوں کی شادی کی  بھنک بھی نہیں پڑنے دی گئی تھی لیکن شادی کے بعد انوشکا اور کوہلی نے خود اپنی شادی کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کی جس کے بعد  تمام افواہیں درست ثابت ہوگئیں۔اٹلی میں شادی سے قبل کی تمام رسمیں ادا کی گئی تھیں جن میں سگائی(منگنی)، ہلدی اور مایوں کی رسم شامل ہے۔ جہاں ان تمام تقاریب کی ویڈیوز اور تصاویر شادی کے بعد منظر عام پر آئیں وہیں انوشکا شرما کی منگنی کی انگوٹھی بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ ہیرے کی یہ خوبصورت انگوٹھی ویرات نے انوشکا کو  منگنی کی تقریب میں پہنائی تھی۔کوہلی کی جانب سے انوشکا کو دی جانے والی ہیرے کی خوبصورت انگوٹھی کو آسٹریا کے ڈیزائنر نے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا جب کہ اس انگوٹھی کی مالیت ایک کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یہ انگوٹھی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس انگوٹھی کو ویرات نے 3 ماہ کی تلاش کے بعد تیار کروایاتھا۔واضح رہے کہ ویروشکا کی شادی کی خبر گزشتہ دوروز سے بھارت اور پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے دونوں کی شادی پرمداحوں کے علاوہ کرکٹ اور شوبزاسٹارز کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

Fariha Taj

0 comments: