Sunday, December 17, 2017

”مجھ سے پختون ٹیم کا ایمبیسیڈر بننے کا کہا گیا تو میں نے بس ایک ہی سوال پوچھا کہ۔۔۔“ زرین خان نے پاکستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”زرین خان! باز آ جاﺅ تو بہتر ہے“

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ پختون ٹیم کیساتھ کیسے آ گئیں اور حبیب خان سے جب آپ کی بات ہوئی تو کیا آپ کو اس لیگ کے بارے میں کچھ پتہ تھا؟

زرین خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ”میں 15 اگست کا جشن منانے دوبئی آئی تھی اور اسی دن ٹی 10 لیگ کا اعلان ہوا۔ مجھے یاد ہے کہ تقریب کے شرکاءنے ایک سوال کیا تھا کہ زرین خان سے ہے یا خان زرین سے ہے، تو میں نے کہا کہ یقینا زرین خان سے ہے اور ایک پٹھان ہونے پر مجھے بہت فخر ہے۔ 
اس کے بعد کہا گیا کہ ہم آپ کو ٹیم پختون کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانا چاہتے ہیں تو میں نے صرف ایک ہی سوال پوچھا کہ کیا شاہد آفریدی آپ کی ٹیم میں کھیل رہے ہیں، جواب ہاں میں ملا تو میں نے بھی ہاں کر دی۔“شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ اور ٹی 10 لیگ میں پختون ٹیم کی برانڈ ایمبیسڈر زرین خان کی شاہد خان آفریدی کیلئے پسندیدگی کے بارے میں تو سب ہی جان چکے ہیں, دونوں کئی تقریبات میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے اور ایک اشتہار میں اداکاری بھی کر چکے ہیںلیکن زرین خان نے اب ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ ”زرین خان! باز آ جاﺅ تو بہتر ہے“ انہوں نے کہا کہ جب انہیں برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے صرف ایک سوال پوچھا کہ کیا شاہد آفریدی آپ کی ٹیم میں کھیل رہے ہیں؟۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 
پاکستانی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زرین خان نے کہا کہ ”سب کو اسلام و علیکم۔۔۔ پختون ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے اور امید ہے کہ ہم ٹورنامنٹ جیتیں گے، مجھے اتنی زیادہ پشتو نہیں آتی لیکن میں سب کو اتنا ضرور کہوں گی کہ ’پخیر راگلے‘  مگر اگلی مرتبہ جب آﺅں گی تو زیادہ پشتو سیکھ کر آﺅں گی اور پشتو میں بات کروں گی۔ “

Fariha Taj

0 comments: