Sunday, December 17, 2017

ہنی مون کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو بے حد مہنگا پڑ گیا، پاکستانیوں نے۔۔۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیسا کہ آپ سب ہی جانتے ہیں کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے حسین بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ دونوں نے ناصرف اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں بلکہ ہنی پر جانے کے بعد بھی مداحوں کو اپنے ”ساتھ“ رکھا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ہنی مون پر گئے تو انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی مگر یہ نہ بتایا کہ وہ کس جگہ پر ہیں۔ مداحوں نے ان کی تصویر کو تو بہت پسند کیا لیکن پاکستانی اس سوچ میں مبتلا ہو گئے کہ وہ کس طرح اس تصویر میں ”اپنائیت“ بھر سکتے ہیں تاکہ ان کی یہ تصویر ”اپنی اپنی“ سی لگے۔
نامعلوم پاکستانی ”چیتوں“ نے بالآخر اس کا حل نکال ہی لیا اور ہنی مون کی تصویر کیساتھ وہ سلوک کیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ پاکستانیوں نے فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی تصویر کو پاکستان کے کئی مشہور مقامات پر لگا دیا جنہیں دیکھنے پر یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا دونوں پاکستان میں ہنی مون منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی 

ایک منچلے کو تو شائد غصہ تھا یا پھر وہ چیمپینز ٹرافی کی فتح اب تک نہیں بھولا، اس نے ویرات کوہلی کی جگہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو انوشکا کیساتھ کھڑا کر دیا اور یہ تصویر دیکھ کر یقینا ویرات کوہلی بھی سٹپٹا کر رہ جائیں گے
ایک تصویر سامنے آئی جس میں انہیں بانی پاکستان قائداعظم کے مزار کے سامنے کھڑا دکھایا گیا
ایک اور تصویر میں وہ کراچی کے مشہور علاقے تین تلوار کے سامنے نظر آئے
اب بھلا سندباد کو کیسے بھلایا جا سکتا ہے، دونوں کی یہاں کھڑے تصویر بھی بنا دی گئی
ویرات اور انوشکا کو نیو دہلی جاوید ریسٹورنٹ میں کھانا بھی ’کھلایا‘ گیا
اب بھلا پاکستان میں گول گپے کھانے تو بنتے ہی ہیں، لہٰذا ایک تصویر گول گپے والی دکان میں سامنے بھی بنا دی گئی
دونوں کو فوٹوشاپ کے ذریعے اسلام آباد کی سیر بھی کروائی گئی
پاکستانی نوجوانوں نے دونوں کو لاہور کا ’دورہ‘ بھی کروایا
مینار پاکستان بھی دیکھنا بنتا تھا
اور کوئی بھی ”فوٹو شاپ دورہ“ شمالی علاقہ جات میں سیلفی کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا

Fariha Taj

0 comments: