کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرمااپنی شادی کی تقریب کی میزبانی کے بعد ساوتھ افریقہ پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شادی کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما پر جہاں بھارتی میڈیا نظریں جمائے بیٹھا ہے وہیں بین الاقوامی میڈیا بھی پیچھے نہیں تاہم جوڑا اب نئے سال کے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن پہنچ گیاہے ۔سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ویرات کوہلی سامان اٹھائے ہوٹل میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ ان کے بالکل پیچھے انوشکا شرما چھوٹا سا ہینڈ بیگ ہاتھوں میں تھامے چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔تاہم ایک اور تصویر بھی سامنے آئی ہے جو کہ ممکنہ طور پر ان کے پہنچنے کے اگلے دن ہی لی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دونوں کیجول کپڑوں میں ملبوس ہیں اور بس میں چڑھ رہے ہیں ۔اس موقع پر ویرات کوہلی نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور اسی رنگ کی جینز کی پینٹ پہن رکھی ہے جبکہ انوشکا نے سلیٹی رنگ کی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی ہے ۔
ساوتھ افریقہ میں سیریز کیلئے جانے سے قبل پریس کانفرنس ے دوران بھارتی کپتان سے سوال کیا گیا کہ آپ کیلئے شادی کے بعد فوری کرکٹ میں واپس آنا کتنا مشکل ہے ؟جس پر کھلاڑی نے جواب دیتے ہوئے کہا بلکل بھی نہیں ۔
0 comments: