Saturday, December 30, 2017

پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف کو بھی خوابوں کا شہزادہ مل گیا، پاکستانی نوجوانوں کے دل ’توڑنے‘ والا یہ کون ہے؟ تصاویر بھی سامنے آ گئیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی وی جے اور اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے منگیتر کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کر دی ہیں جن کا نام سالار فاروق ہے اور انوشے کے مطابق وہ بہت مہربان اور مزاحیہ انسان ہیں۔
انوشے اشرف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنی پوسٹ میں لکھا ”بہت وقت لگا یہ سب ہونے میں! جیسا کہ نئے سال کی شروعات ہونے جا رہی ہے، میں آپ سے اس شخص کا تعارف کروانا چاہتی ہوں جو جلد ہی میرے شوہر ہوں گے۔ وہ بہت ہی خوبصورت ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ۔۔۔ وہ بہت مہربان اور مزاحیہ بھی ہے اور یہی ہمیشہ میرے لئے اہم رہا ہے! 

ملئے سالار فاروقی سے! ہمیں دعاﺅں میں یاد رکھیں اور نیک خواہشات دیں۔ ہمیں نئے سال میں اور پوری زندگی کیلئے آپ سے صرف اسی کی ضرورت ہے۔ خدا کرے کہ ہم سفر کرتے، جانوروں کو بچاتے، درخت لگاتے اور ہمارے ساتھ ملنے والوں سے بغل گیر ہوتے زندگی گزاریں۔“
انوشے اشرف نے اس کیساتھ ہی انتہائی اہم موضوع کے بارے میں گفتگو بھی کی اور لکھا کہ ”ان تمام پاکستانی لڑکیوں کیلئے جن پر شادی کیلئے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے مگر وہ سمجھتی ہیں کہ ابھی وقت نہیں آیا۔ میں پاکستان میں شادی کی نام نہاد اوسط عمر سے کہیں زیادہ عمر کی ہوں لیکن میں صرف ایک بات ہی جانتی ہوں۔ 
یہ تب ہی ہونا چاہئے جب آپ کو ٹھیک لگے، یہ میرا فیصلہ ہونا چاہئے تھا جب بھی مجھے محسوس ہو، عمر غیر متعلقہ چیز ہے۔ اعتماد، باہمی احترام، دوستی اور بہت سارے پیارے کیساتھ زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہا ہیں! یقینا گھبراہٹ کا شکار بھی ہوں، لیکن بہت زیادہ خوش ہوں!!“

Fariha Taj

0 comments: