ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک درندہ صفت انسان نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کے جسم میں ایسی چیز داخل کر دی کہ وہ زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ دو سال قبل روسی شہر اوفا میں پیش آیا جہاں 33سالہ اینا برمینا نامی لڑکی سڑک پر جا رہی تھی کہ گیزر زیانگریف نامی ملزم نے چاقو کے زور پر اسے اغواءکیا اور قریب واقع جھاڑیوں میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس درندے نے برمینا کے جسم میں لکڑی داخل کر دی اور اس سے زیادتی کرتا رہا جس سے اس کے اندرونی اعضاءمکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
’صبح میں سو کر اُٹھی تو میرے شوہر نے دیکھتے ہی یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ۔۔۔‘ خاتون کو ایسی وجہ سے طلاق دے دی گئی کہ جان کر مردوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں
اندرونی اعضاءشدید زخمی ہونے پر برمینا کو ہارٹ اٹیک آیا اور وہ کوما میں چلی گئی۔راہگیروں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ ایک سال تک کوما میں ہی رہی، اور اس کے بعد ہوش میں تو آ گئی لیکن اس کی صرف آنکھیں ہی کھلیں، منہ سے وہ کچھ نہ بول سکی۔ اگلا سال اسی حالت میں گزارنے کے بعد دو روز قبل اس کی موت واقع ہو گئی۔ دوسری طرف مجرم کو عدالت کی طرف سے 23سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم نے اپنی ہمسائی اور اس کی کم سن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے جرم میں اسے 4سال قید کی سزا دی گئی، جونہی وہ سزا کاٹ کر باہر نکلا تو اس نے ایک ہفتے کے دوران برمینا سمیت 4خواتین کو درندگی کا نشانہ بناڈالا اور اب پھر جیل جا پہنچا ہے۔
0 comments: