Saturday, December 16, 2017

پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کس کھلاڑی کو سر چ کیا ؟جواب ایسا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ ۔۔۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 16 دسمبر 2016 سے اب تک کے گوگل ٹرینڈز کے مطابق ویرات کوہلی گوگل پاکستان پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کرکٹر ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق ویرات کوہلی کے بعد اس فہرست میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد، محمد عامر اور احمد شہزاد کا نام آتا ہے، اس بات میں کوئی شعبہ نہیں کہ ویرات کوہلی کو سرحد کے دونوں جانب بے پناہ محبت دی جاتی ہے اور پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد کسی طرح سے بھی کم نہیں۔ ویرات کوہلی بھی پاکستانی کرکٹرز کو خوب اہمیت دیتے ہیں اور وہ گاہے بگاہے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔حال میں ہی ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں جس کا پاکستانی میڈیا میں بھرپور چرچا رہا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی جوڑے کو نئی زندگی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارک با ددی ۔

Fariha Taj

0 comments: