Thursday, December 14, 2017

پی ایس ایل کی کس ٹیم کے مالک کو پاکستانی سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کرتے رہے؟ جان کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور خوشی بھی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کھیلوں کے لئے یہ سال انتہائی اہم رہا ہے ، ایک جانب ملک عالمی چمپیئن بنا تو دوسری جانب یہاں کے میدانوں کی رونقیں بھی بحال ہوئیں ، یہاں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا صلہ پی ایس ایل کے سر ہے ،رواں سال پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے کی وجہ سے قوم کو ایک بار پھر خوشیاں میسر آئیں،اس فائنل کی فاتح پشاور زلمی رہی اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ پشاور زلمی کے مالک جادید آفریدی کو کیا۔

گوگل نے رواں سال پاکستانیو ں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جن میں پشاور زلمی کے جاوید آفریدی کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور اس فہرست میں ان کا نمبر ساتواں رہا۔ہوسکتا ہے کہ آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو لیکن پاکستانی عوام نے 2017 میں گوگل پر جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ ایک گیم شو میں معاون میزبان کا کردار ادا کرنے والی فبیہا شیرازی ہیں۔اسی طرح اس فہرست میں فخر زمان اور رشی کپور بھی شامل رہے اور عامر خان کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے فریال مخدوم بھی پاکستان میں گوگل پر سرچ کی جانے والی شخصیات میں صف اول میں رہیں۔
فبیہا شیرازی

فبیہا کافی عرصے سے معروف گیم شو جیتو پاکستان میں فہد مصطفیٰ کی معاون کی حیثیت سے نظر آرہی ہیں مگر 2017 میں انہیں اچانک شہرت حاصل ہوئی، جس کی کوئی خاص وجہ بھی واضح نہیں، تاہم پھر بھی وہ رواں سال گوگل سرچ میں پاکستانیوں کے لیے ٹاپ شخصیت ثابت ہوئیں۔
نوحہ خوان ندیم سرور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فخر زمان
اس سال بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فخر زمان اس سال پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین کرکٹر ثابت ہوئے، کم از کم گوگل کی حد تک تو، اور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
رشی کپور
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ بولی وڈ اداکار پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز کیوں بنے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان مخالف ٹوئیٹس انہیں اس فہرست میں چوتھے نمبر پر لے گئی ہیں۔
ردا اصفہانی
اداکارہ ردا اصفہانی بھی گوگل سرچ میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں اور 5 واں نمبر ان کے نام رہا۔
فریال مخدوم
پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اس وقت لوگوں کے دل جیت لیے تھے جب انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیم کے تمام غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آئیں گے، ان کے حصے میں 7 واں نمبر آیا۔
احد رضا میر
احد رضا میر اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر اس لیے موجود ہیں کیونکہ ڈرامے یقین کے سفر میں ان کے ڈاکٹر کے کردار نے لاکھوں افراد کے دل جیت لیے۔
ہانیہ عامر
مومنہ مستحسن گزشتہ سال سے شہرت کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گوگل سرچز میں ان کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

Fariha Taj

0 comments: