Monday, December 25, 2017

کلھبوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ملاقات کے بعد بھارت واپسی کیلئے روانہ لیکن پہلے کس ملک جائیں ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اس کے اہل خانہ سے ملاقات کرادی ہے ، جس کے بعد بھارتی جاسوس کے اہل خانہ آج اسلام آباد سے مسقط کے لئے روانہ ہوں گے۔

”کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ کیساتھ انسانی ہمدردی کی بنیادی پر ملاقات کرائی گئی لیکن ۔ ۔ ۔“ بھارتی جاسوس کی ملاقات کے بعد کشمیری رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی بھارت پر شدید غصہ آئے گا
تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ بھارتی جاسوس سے ملاقات کے بعد اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ نے اسلام آباد سے مسقط کے لئے عمان ائرلائن کے ذریعے روانہ ہونا تھا۔ عمان ائیر لائن ڈبلیو وائی 346نے5:15 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔اب عمان ائرلائن کی پرواز 7:15 بجے بینظر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

Fariha Taj

0 comments: