ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی متنازعہ اداکارہ عرشی خان کی دوست نے شاہد آفریدی سے اپیل کی ہے کہ وہ معروف بھارتی پروگرام ”بگ باس“کے حوالے سے عرشی خان کی سپورٹ کریں ۔عرشی خان کی دوست نے سوشل میڈ یا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مہم شروع کی ہے جس میں وہ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی سے بگ باس کے سیزن 11میں عرشی خان کے لیے سپورٹ کرنے کی اپیل کر رہی ہیں تاکہ وہ مقابلہ جیت سکیں ۔
تفصیل کے مطابق ماضی میں عرشی خان کے ساتھ رہنے والی بھوجپوری فلموں کی اداکارہ ماہیما سنگھ پوری نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ”#ShahidAfridiSupportArshiKhan“پر مہم شروع کر رکھی ہے۔انہوں نے شاہد آفریدی کو ان کا ایک بیان بھی یاد دلا یا جس میں بوم بوم آفریدی نے کہا تھا کہ انہیں پاکستان سے زیادہ بھارت میں پیار ملا ہے ۔اس بیان پر شاہد آفریدی کو پاکستان میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ان کے بھارتی مداحوں بہت خوش ہوئے تھے ۔ماہیما نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ عرشی خان نے کئی ویڈیو پیغامات میں شاہد آفریدی سے پیار کا اظہار کیا اور وہ پاکستانی ٹیم کو بھی سپورٹ کرتی رہی ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شاہد آفریدی عرشی خان کو سپورٹ کر کے اس پیار کا بدلہ چکائیں ۔
ہر کوئی جانتا ہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ نے کئی بار شاہد آفریدی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور وہ اسی وجہ سے بھارتی معاشرے میں انتہائی متنازعہ اداکارہ بن چکی ہیں کیونکہ وہ شاہد آفریدی کی محبت میں کئی بار پاکستان سے بھی پیار کا اظہار کر چکی ہیں ۔
واضح رہے کہ بھوجپوری اداکارہ ماہیما سنگھ نے حیدر آباد کے ایک ڈائریکٹر رمیش کانتھ ونکت راﺅ کی فلم سائن کی تھی جس میں بہت سے رومانوی مناظر بھی عکسبند ہوئے تھے ،اداکارہ کی اس دوران لی گئی کچھ برہنہ تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئیں ،اس بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تصویریں فلم کے ڈائریکٹر نے ان کی اجازت کے بغیر لیک کی ہیں تاکہ وہ اپنی فلم کو پرموٹ کر سکے ۔
0 comments: