لندن(صباح نیوز) برطانیہ نے غیر ملکی طلبا کے لئے نئی ویزا پالیسی بنالی جس کے تحت بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کراسکیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایسے طالبعلموں کو ورک ویزا کے لئے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت ایسا نہیں ہوگا۔غیر ملکی طالبعلموں کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11جنوری 2018سے ہوگا جس کے بعد برطانیہ میں زیرتعلیم غیر ملکی طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ورک ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔واضح رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر طالبعلموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھا جبکہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالبعلموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی۔
0 comments: