Wednesday, December 20, 2017

’میں یہ کام نہیں کروں گی کیونکہ ۔۔۔‘ سنی لیون نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت کو پوری دنیا میں شرمندہ کر کے رکھ دیا

بنگلور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں نے نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اور بے باک اداکارہ سنی لیون نئے سال کے موقعے پر ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں ’سنی نائٹ ان بنگلور2018‘شو میں پرفارم کرنے والی تھیں۔تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم رکشنا ویدیکا یووا سینا نے اس شو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی تھی اگر سنی لیون نے یہ شو کیا تو وہ اجتماعی خودکشی کرلیں گے کیونکہ وہ برداشت نہیں کرسکتے کہ سنی لیون مختصر لباس پہن کر شو میں پرفارم کریں اس طرح ان کے کلچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور وہ اپنے کلچر کے منافی کوئی کام نہیں ہونے دیں گے۔
اداکارہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بنگلور کی پولیس نے سب کے سامنے کہہ دیا ہے کہ وہ نیوائیر شو کے دوران میری اور تقریب میں آئے مہمانوں کی حفاظت نہیں کرسکتے۔ میرے اور میری ٹیم کے نزدیک لوگوں کی حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے لہٰذا میں یہ شو نہیں کروں گی ، خدا آپ کا ہامی وناصر ہومیری دعا ہے کہ ہر انسان محفوظ رہے نیا سال مبارک ہو‘۔
واضح رہے کہ بنگلور پولیس نے بھی یہ کہتے ہوئے ہاتھ کھینچ لیے تھے کہ نئے سال کے موقعے پر جگہ جگہ نفری تعینات کیے جانے کے باعث ہمارے پاس اتنی نفری نہیں ہوتی کہ سنی لیون اور شومیں آئے مہمانوں کی حفاظت پر مامور کریں لہٰذا اس تقریب میں امن کو نقصان پہنچنے کاخطرہ موجود ہے۔

Fariha Taj

0 comments: