Saturday, January 6, 2018

وہاڑی : پنچائیت نے 12سالہ لڑکی کی شادی 35سالہ شادی شدہ شخص سے کروا دی

وہاڑی کے نواحی گاؤں 97ڈبلیو بی میں پنچائیت کے حکم پر ونی کے نام ایک 12سالہ لڑکی کانکاح 35سالہ شادی شدہ سے کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں 97ڈبلیو بی ناظم راجہ فدا کی سربراہی میں پنچائیت منقعد ہوئی ،جس میں پنچائیت نے یہ فیصلہ کیا کہ فاروق کی 12سالہ بہن کا نکاح فاروق کی بیوی کے 35سالہ بھائی کے ساتھ کر دیا جائے ۔ شادی کروانے پر پولیس نے نکاح خواں ،دولہا اور اس کے علاوہ لڑکی کے والد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کو گرفتار اس لئے کیا گیا کیونکہ وہ بھی پنچائیت کے فیصلے میں شامل تھا ۔جبکہ لڑکی کے خاندان کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹی کی شادی کے لئے زبردستی مجبور کیا گیا ہے ۔

Fariha Taj

0 comments: