Saturday, January 6, 2018

پنچائیت کے حکم پر کمسن لڑکی کا نکاح‘ 4ملزم گرفتار‘ سرپنچ سمیت 4 فرار

با اثر پنچائت نے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی 12سالہ بہن کا نکاح 35 سالہ شادی شدہ شخص سے کرا دیا۔ دلہن کے والد کے مطابق پنچائت نے زبردستی بیٹی کا نکاح کر دیا ہے اطلاع ملنے پر دوسرے روز پولیس نے مقدمہ درج کر کے دولہا، دولہا کے والد ،دلہن کے والد اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا جبکہ پنچائتی سربراہ سمیت 4 افراد فرار ہوگئے۔
 پانچ روز قبل نواحی گاﺅں 97ڈبلیو بی کے محمد فاروق ولد محمد صادق نے 101ڈبلیوبی کی رہائشی نسیم بی بی سے پسند کی شادی کر لی جس پر علاقہ کے یو سی ناظم کی سربراہی میں پنچائت منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فاروق کی 12سالہ بہن نعیمہ ولد محمد صادق کا نکاح نسیم بی بی کے 35 سالہ شادی شدہ بھائی سے کیا جائے اور گزشتہ روز اس فیصلہ پر عمل درآمد کرواتے ہوئے پنچائت نے نعیمہ بی بی اور 35 سالہ الطاف کا نکاح کر کے رخصتی بھی کر دی۔ شادی کے دوسرے روز اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ٹھینگی نے مقدمہ درج کر کے 4ملزمان دولہا محمد صادق ، دولہا کے والد منظور، دولہن کے والد محمد صادق، نکاح خواں محمد طفیل کو گرفتار کر لیا جبکہ پنچائت سربراہ راجہ فدا و دیگر پنچائتی ممبران فرار ہو گئے۔

Fariha Taj

0 comments: