میلبور ن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانی والی پانچ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیسن رائے کے 180رنز کے بدولت میزبان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایشز سیریز میںشکست کے بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی ٹیم میدان میں آئی تو فنچ ایک اینڈ سنبھالے رہے ،لیکن انہیں دوسری جانب سے کوئی خاص مدد نہیں ملی سکی ،پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر304رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے فنچ کے 107رنز ،سٹونز کے 60 اور مارش کے 50رنز نمایاں ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے لائم پلیکنویٹ نے تین اور راشد نے دو وکٹیں حاصل کی ۔
ہدف کے تعاقب میںانگلینڈ نے ہدف48.5اوورز میںپانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،جیسن رائے کے انگلینڈ کی جانب سے ریکارڈ بناتے ہوئے 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 180 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک اور کیومز نے دو،دو وکٹیں حاصل کی ۔
جیسن رائے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرا ردیا گیا۔
0 comments: