Sunday, January 14, 2018

ارجن کپور کے خلاف کسی نے کچھ کہا تو میں اسے قتل کردوں گی:پرینیتی چوپڑا

ممبئی(یوا ین پی) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ اداکار ارجن کپور کے خلاف کسی نے کچھ کہا تو میں اسے قتل کردوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں فلم ’عشق زادے‘ سے ایک ساتھ کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دونوں اداکار اب جلد ہی ایک اورنئی فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں اداکاری کے جوہردکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے جب انٹرویو کے دوران پرینیتی سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ارجن بہت زیادہ خوش قسمت ہے جسے میرے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، ارجن کے ساتھ میری دوستی ایسی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو بہت تنگ کرتے ہیں، اگرکوئی بھی شخص ارجن کے بارے میں برا کہتا ہے یا اس کے خلاف کوئی بھی بات کرتا ہے تو میں اس کے دفاع میں سامنے آجاتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں ارجن کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں سن سکتی جب کہ میری دوستی ایسی ہے کہ اگر ارجن کے خلاف کسی نے زیادہ غلط بات کہی تو میں اسے قتل بھی کرسکتی ہوں۔

Fariha Taj

0 comments: