Wednesday, January 10, 2018

پریانکا چوپڑا پر شاعر بننے کا بھو ت سوار ہوگیا ، فلم بھی سائن کرنے کا امکان

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام طویل عرصے سے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ شاعر ساحر لدھیانوی اور ناول نگار امرتا پریتم کے رومانس پر مبنی فلم گستاخیاں کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، تاہم اب تک انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی یا انکار نہیں کیا۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا کا کہناتھا کہ مجھے شاعری بے حد پسند تھی، پھر چاہے وہ اردو میں ہو یا انگریزی میں، مجھے ہندی شاعری بھی بیحد پسند تھی، جبکہ اردو سے ہندی میں ترجمہ کرنا بھی بیحد پسند تھا۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس ایک فائل تھی جس میں دنیا بھر کے شاعروں کی فہرست موجود تھی، جن میں فیض احمد فیض کا نام بھی موجود تھا، لیکن اب اس سب کے لیے میرے پاس وقت ہی نہیں جبکہ میں ن اب تک کوئی نئی بالی ووڈ فلم بھی سائن نہیں کی۔
واضح رہے کہ فلم گستاخیاں وہی فلم ہے جس میں ساحر لدھیانوی کے کردار کی آفر پہلے پاکستانی اداکار فواد خان کو کی گئی جبکہ بعدازاں عرفان خان کو یہ کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا، جس کے بعد ابھیشیک بچن کا نام بھی سامنے آیا۔رپورٹس کے مطابق پریانکا کے علاوہ دپیکا پڈوکون کو بھی اس فلم میں امرتا پریتم کا کردار ادا کرنے کی آفر دی جاچکی ہے، تاہم دپیکا اور پریانکا دونوں ہی نے اب تک فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں دی۔

Fariha Taj

0 comments: