Wednesday, January 10, 2018

امریکہ نے ایک نئی قسم کا ایٹمی ہتھیار بنانا شروع کردیا، دنیا کے امن کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) تباہ کن ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے امریکہ پہلے ہی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے لیکن روس اور شمالی کوریا کے خطرے کو بہانہ بنا کر اب اس ملک نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ایک ایسا ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بارے میں جان کر دنیا میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آرمز کنٹرول ایکسپریٹ جان ولفستال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ایٹمی ہتھیار سے متعلقہ حتمی ڈرافٹ کو دیکھا ہے، جس کے مطابق امریکہ کا یہ ہتھیار ایک ایٹمی کروز میزائل ہوگا جسے سمندر سے چلایا جاسکے گا۔ انہوں نے اخبار گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہا ”جن لوگوںنے یہ ڈرافٹ تیار کیا ہے مجھے ان میں سے کسی نے بتایا ہے کہ دراصل وہ روس، شمالی کوریا اور چین کو واضح پیغام بھیجنا چاہ رہے ہیں۔ ان ممالک کی جانب سے امریکہ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کے نتائج غیر معمولی ہوں گے۔“ 
آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈیرل کمبال نے اس امریکی منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ سرد جنگ کے زمانے کی خطرناک سوچ ہے۔ امریکہ کے پاس پہلے ہی ایٹمی ہتھیاروں کی کمی نہیں ہے اور اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ استعمال میں آسان ایٹمی ہتھیار بنانے سے جنگ کا خطرہ کم ہوگا، بلکہ یہ خطرہ اور بھی بڑھ جائے گا۔ اس قسم کے ہتھیاروں کا محدود استعمال بھی بے پناہ تباہی کا سبب بنے گا۔“

Fariha Taj

0 comments: