Saturday, January 13, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایک فحش اداکارہ، دونوں۔۔۔ امریکی صدر ٹرمپ کا سب سے شرمناک راز بے نقاب ہوگیا، اپنے گھر والوں کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہ رہے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی کے مصداق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کون سا عمل یا قول ایسا ہے جو ان کے لیے شرمندگی کا باعث نہ بنا ہو؟  لیکن اب ان کا سب سے شرمناک راز بے نقاب ہو گیا ہے جس کے بعد وہ گھر والوں کو بھی منہ دکھانے لائق نہیں رہے۔

معروف امریکی جریدے ’’وال سٹریٹ جرنل ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈٹرمپ فحش فلموں کی اداکارہ سٹیفنی کلیفرڈ کے ساتھ جنسی تعلق استوار کر چکے ہیں جو انڈسٹری میں سٹارمی ڈینیئلز کے نام سے جانی جاتی ہیں اور ڈونلڈٹرمپ کے صدر بننے سے چند ماہ قبل سٹیفنی کو منہ بند رکھنے کے لیے 1لاکھ 30ہزار ڈالرز (تقریباً1کروڑ 30لاکھ روپے) کی رقم بھی اداکی گئی تاکہ یہ راز، راز ہی رہے اور ٹرمپ کے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔
رپورٹ کے مطابق سٹیفنی کے ساتھ منہ بندرکھنے کے عوض 1لاکھ30ہزار ڈالر کی ادائیگی کا معاہدہ ڈونلڈٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے کیا۔معلوم ہوا ہے کہ 71سالہ ٹرمپ 38سالہ سٹیفنی سے جولائی 2006ءمیں ایک گولف ٹورنامنٹ کے دوران ملے،یہ ٹورنامنٹ اہم شخصیات کے مابین ہوا تھا اور اس ایونٹ کا نام لیک تاہوئی (Lake Tahoe)تھا۔ اسی ٹورنامنٹ کے دوران دونوں نے جنسی تعلق استوار کیا  تاہم اب مائیکل کوہن اور سٹیفنی کی طرف سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔سٹیفنی کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ ”میرے ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کی خبریں بے بنیاد ہیں اگر میرا ان سے ایسا کوئی تعلق ہوتا تو آپ اس کے متعلق خبروں میں نہ پڑھتے بلکہ میں اس پر کتاب لکھتی، ہمارے تعلق اور مجھے رقم کی ادائیگی بارے تمام کہانیاں غلط ہیں، ہماری ملاقات ضرور ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کو میں نے بہت مہربان، پیشہ ور اور مکمل شریف آدمی پایا۔“

Fariha Taj

0 comments: