ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اپنے ہنی مون پر بھی اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولے اور نئے سال کی مبارک باد انتہائی خوبصورت انداز میں جاری کر دی ہے ۔ ویرات اور انوشکا نے نئے سال کی مبارک باد بالکل اسی طرح ایک ہی وقت میں ایک ساتھ دی ہے جس طرح اپنی شادی کی خبر دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی ’ویروشکا‘ کی خوبصورت جوڑی ان دنوں ساو¿تھ افریقہ میں چھٹیاں منارہی ہے جو نئے سال کی آمد پر بھی اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولی۔کیپ ٹاو¿ن کے خوبصورت ساحل پر چھٹیاں گزارتے ہوئے ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش اور صحت مند رہیں، ہماری طرف سے تمام لوگوں کو بہت سارا پیار ملے۔واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا نے نئے سال کی مبارک باد بالکل اسی طرح ایک ہی وقت میں ایک ساتھ دی ہے جس طرح اپنی شادی کی خبر دی تھی۔
0 comments: