ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے کنگ خان نے نئے سال کے موقع پر اپنے چاہوں والوں کو ’تحفہ ‘دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہر کوئی شارخ کی نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہاہے تاہم اب انہوں نے خود ہی اس انتظار کو ختم کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی نئی فلم کا نام اور اس کا ٹیزر جاری کر دیاہے ۔بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، جس کے نام کا اعلان اداکار نے آخر کار کردیا۔
شاہ رخ خان اس فلم میں چھوٹے قد کے آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں، جس میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
گزشتہ روز شاہ رخ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ہدایت کار سے سوال کیا کہ ’سر فلم کا ٹائٹل کا اعلان کب کرنا ہے؟ یا 2018 میں بھی گالیاں کھانی ہیں؟‘۔جس پر آنند ایل رائے نے جواب میں کہا کہ ’ارے اپنوں کی گالیاں ہیں، کھا لیں گے، لیکن آپ بتاو¿ یکم جنوری کیسا رہے گا؟‘۔اس کے بعد شاہ رخ نے کہا کہ ’اچھا رہے گا لیکن کیا صرف ٹائٹل بتاو گے یا کچھ دکھاو¿ گے بھی‘؟اس کے جواب میں ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ’نئے سال کا پہلا دن ہے خان صاحب کچھ دکھا بھی دینا چاہیے‘۔جس کے بعد شاہ رخ خان نے آج ایک ویڈیو کے ساتھ اعلان کیا کہ ان کی آنے والی فلم کا نام ’زیرو‘ رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف اس سے قبل ایک ساتھ 2012 کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں کام کرچکے ہیں۔ان کی نئی فلم ’زیرو‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
0 comments: