Thursday, January 4, 2018

کیا آپ کو معلوم ہے دھرمیندر کی پہلی بیوی کون خاتون تھی اور و ہ اس وقت کس حال میں ہے ؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر نے نیا سال اپنی پہلی بیوی پراکاش کور کے ساتھ منایا اور اس موقع پر ان کے دونوں بیٹے سنی اور بوبی دیول بھی موجود تھے ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بوبی دیو، سنی دیول اور ان کے والد کی اپنی پہلی بیوی کے ساتھ کئی سالوں بعد کوئی تصویر سامنے آئی ہے کیونکہ وہ بالی ووڈ کی روشنیوں سے دور رہنا پسند کرتی ہیں ، بوبی دیول نے اپنی والدہ کے ساتھ سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر ڈالی تو یہ وائرل ہو گئی ۔دھرمیندر کی پہلی بیوی کو آج تک کسی بالی ووڈ کی پارٹی میں نہیں دیکھا گیاہے ۔بھارتی اداکار دھرمیندر اس وقت 82 برس کے ہوچ کے ہیں ،انہوں نے پراکاش کور سے 1954 میں شادی کی تھی اور اس وقت دھرمیندر کی عمر صرف 19 سال تھی ۔ دھرمیندر کو ہیما مالنی کے ساتھ فلموں میں اداکاری کر تے کرتے پیار ہو گیا تھا اور ان کے بغیر زندگی گزارنا اداکار کیلئے ممکن نہ تھا جبکہ اداکار کی پہلی بیوی پراکاش دھرمیندر کو طلاق نہیں دینا چاہتی تھیں اس لیے دھرمیندر نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیئے بغیر دوسری شادی کی تھی ۔دھرمیندر کی پہلی بیوی سے ان کے چار بچے ہیں ،سنی دیول ،بوبی دیول اور دو بیٹیاں جن کے نام اجیتا اور ویجیتا ہیں ۔ہیما مالنی اور دھرمیندر کی دو بیٹیاں ہیں جن کا نام ایشا اور آشنا دیول ہے ۔ دھرمیندر فیملی کا پورا خاندان اب ہنسی خوشی زندگی گزار رہاہے اور انہیں ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔

Fariha Taj

0 comments: