ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی ماضی کی شہرت یافتہ فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کے سیکوئل کا پوسٹر جاری کردیا گیا جو رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی،جس میں مرکزی کردار باہو بلی میں ولن کا رول کرنے والے رانا گوبتی ادا کریں گے ۔
بھارتی میڈیا رکے مطابق بالی ووڈ کی 70 کی دہائی میں بننے والی راجیش کھنہ کی مشہور فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ نے مداحوں کے دلوں میں کافی عرصے تک راج کیا اور فلم میں انسان کی ہاتھی کے ساتھ دوستی اور پیار کی وجہ سے ایک منفرد مقام بنایا یہی وجہ ہے کہ فلم کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا اب پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم ’ہاتھی میرے ساتھی ‘کے نئے سیکوئل کا پوسٹر جاری کردیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پرابھو سولومون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رانا دگوبتی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ فلم کو ہندی، تیلوگو اور تامل زبان میں بنایا جارہا ہے جو رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
0 comments: