Friday, January 5, 2018

دپیکا پڈوکون فلم انڈسٹر ی میں آنے سے پہلے کیسی دکھتی تھیں؟ ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ دیکھ کر آپ بھی ’ڈر‘ جائیں گے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون 32 برس کی ہو گئیں ہیں ،وہ 5 جنوری 1986 کو ڈین مارک کے شہر کوپن ہیگن میں پیدا ہوئیں تھیں ،بھارتی اداکارہ بیڈمنٹن کی پلیئر بھی رہ چکی ہیں ۔تاہم اب دپیکا کی ماضی کی تصاویر سامنے آئیں ہیں جس میں وہ بالکل بھی پہنچانی نہیں جارہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دپیکا کی فیملی اس وقت بینگلورو منتقل ہوئی جب وہ صرف ایک سال کی تھیں ،بھارتی اداکارہ نے جب اندرا گاندھی نیشنل او پن یورنیورسٹی میں پڑھائی مکمل کرنے کیلئے داخلہ لیا تو ان کا رجحان ماڈلنگ کی طرف ہو گیا اور انہو ںنے پڑھائی بیچ میں ہی چھوڑ دی ۔
دپیکاپڈکوون نے 8 سال کی عمر سے ہی کئی اشتہارات میں کام کیا ہے جبکہ وہ ہیمیش ریشمیا کی البم ’نام ہے تیرا ‘میں بھی نظر آئیں ۔دپیکا نے فلمی دنیا میں قدم 2006 میں بننے والی فلم ’ایشوریا‘ سے رکھا اور وہ ان کی فلم کامیاب رہی جس کے ایک سال بعد شارخ خان نے انہیں اپنی فلم ’اوم شانتی اوم ‘ میں لیڈ کردار دیا اور اس فلم سے انہیں بالی ووڈ میں بڑی کامیابی ملی جو کہ اب تک چلی آ رہی ہے ۔

Fariha Taj

0 comments: