Thursday, January 11, 2018

دپیکا اور رنویر نے اپنے خوابوں کا محل خرید لیا

ممبئی(یو این پی) دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مستقبل کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنے خوابوں کا محل خرید لیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی حال ہی میں بھارتی شہر گووا میں مشترکہ طور پر ایک خوبصورت اور مہنگا بنگلہ خریدنے کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ یہ بنگلہ اسی علاقے میں واقع ہے جہاں بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کا بنگلہ بھی موجود ہے۔ اس حوالے سے جب رنویر کی ٹیم سے رابطہ کیا گیا تو ان کی ٹیم ممبران نے بنگلہ خریدنے کی خبروں کی تردید کردی۔واضح رہے کہ دونوں حال ہی میں دپیکا پڈوکون کی سالگرہ کے موقعے پر سری لنکا سے چھٹیاں گزار کر آئے ہیں جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکار سری لنکا میں منگنی کرچکے ہیں اور بہت جلد شادی کا اعلان کرکے ویروشکا کی طرح اپنے مداحوں کو سرپرائز دیں گے۔رنویر کے گھر والوں کی جانب سے دپیکا کو ساڑھی اور ہیرے کا سیٹ دئیے جانے کی خبروں کے بعد تو دونوں کی شادی کی افواہیں زور پکڑتی جارہی ہیں.

Fariha Taj

0 comments: