لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نژاد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم ایک دوسرے پر انتہائی گھٹیا الزامات عائد کرنے اور طلاق کے اعلانات کے بعد ایک بار پھر مصالحت کر چکے ہیں اور فریال اس وقت دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنی نئی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جسے دیکھ کر ان کے مداحوں کو پریشانی لاحق ہو گئی۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں فریال اپنا بڑھا ہوا پیٹ دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ اپنے آپ کو ’بگ مما‘ لکھا لیکن ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ”تمہارے پیٹ کا ابھار بہت چھوٹا ہے جس کا مطلب ہے کہ بچہ صحت مند نہیں ہے۔“
اکثر صارفین نے ابھار چھوٹا ہونے کا الزام فریال کے حد سے زیادہ دبلے پتلے ہونے پر عائد کر دیا۔ تاہم جواب میں فریال نے کہا کہ ”پیٹ کا سائز بچے کے صحت مند ہونے کی علامت نہیں ہوتا۔ جب میں پہلی بار امید سے تھی، تب بھی میرا پیٹ چھوٹا ہی تھا لیکن میرے ہاں صحت مند بیٹی پیدا ہوئی۔“ فریال کے اس جواب کے باوجود صارفین ان کے وزن کم رکھنے کے جنون پر تنقید کرتے رہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”تمہیں بس اس بات کی فکر ہے کہ کہیں تم تھوڑی سی بھی موٹی نہ ہو جاﺅ۔“ ایک اور شخص نے تو یہاں تک لکھ دیاکہ ”آپ کے پیٹ کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ آپ حاملہ ہی نہیں ہو۔“
0 comments: