Wednesday, January 3, 2018

رنبیر بھی عامر خان کے نقش قدم پرچل نکلے‘ایوارڈز تقریبات کا بائیکاٹ

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور بھی عامر خان کے نقش قدم پر چل نکلے اور ایوارڈز تقریبات کا بائیکاٹ کردیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان، نصیرالدین شاہ کے بعد اب رنبیر کپور نے ایوارڈز شوز کا بائیکاٹ کردیا اور کسی بھی تقریب میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔رنبیر کپور نے بالی وڈ ایوارڈز شوز میں نہ جانے کا فیصلہ عدم دلچسپی کی وجہ سے کیا ہے اور گزشتہ دنوں ہونے والی ایوارڈز شوز کی تقریبات میں بھی انہوں نے شرکت نہیں کی اور نہ ہی کوئی پرفارمنس کی ہے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور فلمی دنیا کا بڑا نام ہیں اور اب تک کیریئر میں کئی فلمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں، اور آج کل رنبیر کپور نئی فلم کی تیاریوں کے لیے اسرائیل میں موجود ہیں جہاں عالیہ بھٹ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Fariha Taj

0 comments: