Wednesday, January 3, 2018

شاہ رخ نے میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنے کے خواہش ظاہر کردی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان نے خواہش خواہش ظاہر کی ہے کہ میتھالی راج کو مردکرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا جائے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے ٹی وی ٹاک شو ’ٹیڈ ٹاک‘ (نئی سوچ) میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کو مرد کرکٹ ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ ’ٹیڈ‘ عالمی سطح کا میڈیا ٹاک شو اورکانفرنس برانڈ ہے، جس کے دنیا کے مختلف ممالک میں مقامی ٹی وی چینلز بھی ’ٹیڈ‘ کے نام سے ٹاک شوز نشر ہوتے ہیں۔بھارت میں سال 2017 کے آخر میں شاہ رخ خان کی میزبانی میں ’اسٹار پلس‘ پر ’ٹیڈ ٹاک‘ (نئی سوچ) کے تحت پروگرام شروع ہوا۔بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج کا ’ٹیڈ ٹاک‘ پروگرام آئندہ ہفتے 7 جنوری کو ریلیز ہوگا، تاہم وہ گزشتہ دن یکم جنوری کو شو کی ریکارڈنگ کیلئے پہنچیں۔

Fariha Taj

0 comments: