بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے مداحوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر نے آج تک کالج کی شکل نہیں دیکھی وہ صرف بارہویں پاس ہیں لیکن سکول میں ان کا شمار بہترین طالبعلموں میں ہوتا تھاتاہم ان کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما ماسٹر پاس ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کا شمار بھارت کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم کھیل میں ہمیشہ اول نمبر پر رہنے والے کوہلی تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گئے اور صرف بارہویں ہی پاس کرسکے۔ ویرات کے لیےکرکٹ اور تعلیم ایک ساتھ جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا اس لیے انہوں نے بارہویں میں ہی تعلیم کو خیرباد کہہ دیا۔ ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے، انوشکا کے والد اجے کمار شرما آرمی آفیسر ہیں۔ انوشکا نے ابتدائی تعلیم آرمی سکول بنگلور سے حاصل کی اور ماؤنٹ کارمل کالج سے آرٹس میں ڈگری لی۔ بعدا زاں انہوں نےبنگلور یونیورسٹی سے پرائیویٹ اکنامکس(معاشیات)میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انوشکا نے ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ میں داخلہ لیا اور ماڈلنگ کی تربیت حاصل کی۔ انوشکا نے ایک بارانٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ سکول اور کالج میں ٹاپررہ چکی ہیں۔
0 comments: