Tuesday, January 16, 2018

ہائیکورٹ نے معذور افراد کے لئے گونگا،بہرا ، لنگڑا اوراندھاوغیرہ کے الفاظ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کے لئے قانون میں سے گونگا،بہرا اور لنگڑا کے الفاظ حذف کرنے کاحکم دے دیاہے،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ قانون میں معذور افراد کو خصوصی اہمیت کے حامل افراد قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ حکم معذور افراد سے متعلق جاری آرڈیننس کی مذکورہ شقوں کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے جاری کیا،عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ہر طرح کے معذورافراد کوسپیشل افراد کہا جائے اور 1981ءکے آرڈیننس سے گونگے ،بہر ے اور اندھے کے الفاظ حذف کئے جائیں،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اندھے کے لئے بینائی سے محروم کا لفظ استعمال کیا جائے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 1981ءکے آرڈیننس میں معذور افراد کے لئے گونگے ،بہرے اور اندھے کے الفاظ درج ہیں جن سے معذور افراد کی تضحیک ہوتی ہے ان الفاظ کو قانون سے حذف کرنے کا حکم دیا جائے۔

Fariha Taj

0 comments: