Sunday, January 14, 2018

زینب قتل کیس ،جعلی خاکہ سامنے آنے کے بعد اب جے آئی ٹی نے اصل خاکہ جار ی کردیا،وحشی درندے کو دیکھ کر آپ کا بھی خون کھول اٹھے گا

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کو اہم کامیابی مل گئی ہے ،ملزم کا خاکہ تیار کر لیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے زینب کو ساتھ لے جانے والے ملزم کا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاکہ تیار کر لیا ہے ۔جے آئی ٹی کے ممبران نے زینب کے اہل خانہ سمیت دیگر متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کر کے تفصیلات حاصل کیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل زینب قتل کیس میں ملزم کا جعلی خاکہ جاری کیا گیا تھا اور دوسری جانب زینب کے والد امین انصاری نے جے آئی ٹی کو پہلے مسترد کردیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا سربراہ قادیانی ہے ،ایسی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے ۔اس کے بعد جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا تھا ۔

Fariha Taj

0 comments: