لاہور(نظام الدولہ)ہاتھ کی چاروں انگلیوں کی ساخت اور رجحانات سے شخصیت کے مختلف پہلووں کا اندازہ و قیافہ لگایا جاسکتا ہے۔ان انگلیوں میں سے چھوٹی انگلی کافی دلچسپ ہے۔اس سے کسی بھی انسان کی ہنر مندی،بول چال،تقریر اور خوش گفتاری کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ایک ایسا انسان جو ٹیڑھے کاموں کو سیدھا کرنے کا ہنر جانتا ہو،جھوٹ و سچائی کے ملغوبہ سے ڈرامائی صورتحال پیدا کرنے میں بھی کمال کا ہنر دکھاتے ہیں۔ایسے افراد کی چھوٹی انگلی کی اوپر والی پور تیسری انگلی کی جانب جھکتی ہے ،یہ جتنی جھکے گی اتنا ہی اس انسان کے مزاج میں ڈرامائی تبدیلی اور حساسیت پیدا ہوگی۔وہ غیر قانونی کام کرنے میں ماہر ہوگا لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایسا بندہ کس پوزیشن میں ہے۔
ٹیڑھی انگلی والے ایک شخص کا واقعہ سن لیجئے۔ برسوں پہلے کی بات ہے،ایک سرکاری یونیورسٹی میں امتحانوں کی نقل کرانے اور امیدواروں کو پاس کرانے والے ایک آدمی سے میری ملاقات ہوئی ۔اس کی چھوٹی انگلی غیر معمولی طور پر جھکی ہوئی تھی ۔میں نے جب اس سے پوچھا کہ کیا وہ خودکشی کا سوچتا ہے؟ وہ کھکھلا کر ہنسا کہ ہر گز نہیں ۔کیونکہ اسکے پاس پیسہ وافر تھا اور ہر وہ خوشحال زندگی سے انجوائے کررہا تھا ۔اس ملاقات کے چند سال بعد ایک دوست کی وساطت معلوم ہوا کہ اس نے خود کشی کرلی تھی۔وہ اس بات پر حیران تھا کہ بظاہر اسے کوئی مسئلہ نہیں تھا پھر بھی اس نے خودکشی کرلی تھی۔
0 comments: