Friday, January 12, 2018

دبئی میں بھیک مانگنے والے ایک بھکاری کی ماہانہ آمدن کتنی ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے، جان کر آپ کا دل کرے گا کہ نوکری چھوڑ کر۔۔۔

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ پورا مہینہ محنت کرکے چند ہزار روپے ہی کما پاتے ہیں لیکن دبئی میں بھیک مانگنے والوں کی ماہانہ آمدنی کے متعلق ایسا ناقابل یقین انکشاف سامنے آیا ہے کہ ہر ایک کا نوکری چھوڑ کر یہی کام کرنے کو دل کرنے لگے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام نے حال ہی میں بھکاریوں کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ”دبئی میں اوسطاً ایک بھکاری ماہانہ 55ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 83لاکھ روپے) کما رہا ہے۔ بھکاریوں کی گرفتاری کی مہم بھی ان کی حیران کن آمدنی کا انکشاف سامنے آئے پر ہی شروع کی گئی ہے۔“
دبئی پولیس کے شعبہ کریمنل انویسٹی گیشن افیئرز کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کا کہنا تھا کہ ”ان بھکاریوں میں سے اکثر تین ماہ کے وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آتے ہیں اور یہاں بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔ ان میں سے اکثر ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی یہیں مقیم رہتے ہیں۔“ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2017ءمیں پولیس نے 34ہزار881غیرقانونی مقیم افراد کو گرفتار کیا جن میں 2ہزار 355سڑکوں پر مختلف اشیاءفروخت کرنے والے اور 1ہزار 840بھکاری شامل تھے، ان بھکاریوں نے دوران تفتیش جب اپنی آمدنی بتائی تو تفتیش کار بھی ششدر رہ گئے۔2016ءمیں بھی پولیس نے ایسے کئی بھکاریوں کو گرفتار کیا تھا جو ماہانہ 55ہزار پاﺅنڈ سے زائد کما رہے تھے۔

Fariha Taj

0 comments: