Friday, January 12, 2018

عمران خان کو میرے والد کے ساتھ کمرے میں بندکردیں، چیئر مین تحریک انصاف دو منٹ میں رو دیں گے :عائشہ گلالئی

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت بہادر بن رہے ہیں ، انہیں میرے والد کے ساتھ ایک کمرے میں بند کردیں تو وہ دومنٹ میں رو دیں گے۔ 
ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کئی دن خاموشی اختیار کرنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف میدان میں آگئی ہیں ، انہوں نے پی ٹی آئی کو چیلنج بھی کردیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرے والد صاحب یہ کہتے ہیں کہ عمران خان بہت بہادر بنتے ہیں ، کسی کمرے میں ہم دونوں کو بند کردیں ،دو منٹ میں اگر وہ رو نہ دیں تو میرا نام بدل دینا ۔اس سارے منظر کو عکسبند کرنے کے لئے اے آر وائی اور بول کے کیمرے بھی لگوا دیں۔

Fariha Taj

0 comments: