ممبئی(یوا ین پی )رانی مکھرجی نے بگ باس میں جانے کی حامی بھر لی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو 11 سال بعد بالآخر سلمان خان کی ضرورت پڑ گئی۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان شوبز کی تقریبا تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں مادھوری ڈکشٹ، کاجول، ایشوریا رائے بچن اور اداکارہ رانی مکھرجی شامل ہیں۔ماضی میں رانی مکھرجی اور سلمان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاجاتا تھا دونوں ایک ساتھ 7 فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ دونوں آخری بار 11 سال قبل فلم سانوریا میں نظر آئے تھے۔ گوکہ سانوریا میں دونوں کا ایک ساتھ کوئی سین نہیں تھا لیکن دونوں کے کردار بہت زیادہ اہم تھے۔اپنی فلم ہچکی کی تشہیر اور لوگوں کو ہچکی کی جانب متوجہ کرنے کے لیے رانی مکھرجی کو اپنے پرانے ساتھی اداکار سلمان خان کی ضرورت پڑگئی۔ یہی وجہ ہے کہ رانی اپنی فلم کی پروموشن کے لیے سلمان خان کے مقبول ترین شو بگ باس 11 میں جائیں گی۔
0 comments: