Wednesday, July 25, 2018

این اے 249 کراچی:مسلم لیگ ن آگے،تحریک انصاف پیچھے

ن لیگ کے شہبازشریف 817 ووٹوں کی برتری سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا
سے آگے ہیں۔ غیرسرکاری نتائج

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جولائی 2018ء) : این اے 249 کراچی کے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا شروع ہوگئے،،ن لیگ کے شہبازشریف 817 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈا345 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔ این اے 249 کراچی کے چند پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے تحت کراچی میں این اے 249 کے انتخابی حلقے کے چندپولنگ اسٹیشنز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
جس کے تحت مسلم لیگ ن کے شہبازشریف 817 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈا 345 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 سے بجے سے بغیر کسی وقفے شام 6 بجے تک جاری رہا۔ بعض علاقوں میں گرمی حبس رہا اوربعض مقامات پربارش بھی ہوئی۔
ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کا پولنگ اسٹیشنز پر رش رہا۔ لیکن پولنگ کا عمل انتہائی سست رو رہنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ کوئٹہ مشرقی بائی پاس پردہشتگردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم ان تمام واقعات کے باوجود پولنگ کا عمل جاری رہا۔
عام انتخابات2018ء میں قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن ہوا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
الیکشن کمشین کے اعلان کے مطابق الیکشن میں 16لاکھ کےقریب انتخابی عملہ خدمات سرانجام دیے۔ جن میں 85 ہزار307 پریزائیڈنگ افسران، 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 42 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران خدمات انجام دیں گے۔ 131ڈی آر اوز، 840 سے زیادہ آراوزسرانجام دیے۔ الیکشن میں سکیورٹی کیلئے4 لاکھ 49 ہزار 465 پولیس اہلکار،3 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ فوجی جوان تعینات ہوئے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے۔

Fariha Taj

0 comments: