لاہور(خصوصی رپورٹ) 2018ءکے عام انتخابات کیلئے میدان سجنے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور ایسے میں تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان ، ن لیگ کے شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے آصف زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہیں لیکن شہبازشریف کتنے حلقوں سے جیت پائیں گے، ماہرعلم نجوم نے پیشن گوئی کردی، یہ درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ تو وقت ہی بتائے گا۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ماہرعلم نجوم شیخ طارق اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوں گے، باقی حلقوں سے انہیں شکست ہوگی ۔کاشف شکیل کے پرویزمشرف کی وطن واپسی اور پاکستانی سیاست میں ان کے کردار کے حوالے سے سوال کے جواب میں طارق اقبال نے بتایاکہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار باقی نہیں رہا، نہ اب ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگا، ان کی عمر کا زیادہ حصہ پاکستان سے باہرہی گزرے گا۔ مزید کیا کچھ بتایا؟ ویڈیو دیکھئے
0 comments: