Friday, July 20, 2018

عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے:شاہ محمود قریشی

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں کیا،عمران خان نے قوم میں شعور پیدا کیا،قوم ایک نئے سفر کیلئے تیارہے۔
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے،عمران خان نے قوم میں شعور پیدا کیا،قوم ایک نئے سفر کیلئے تیارہے،ملتان نے پاکستان کی سیاست میں کلیدی کردارادا کیا، جلد نئے لوگ نیا پاکستان کی تحریک میں شمولیت اختیارکرےگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اور کسان بدحالی کا شکارہیں ،ملتان کی گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ، ہم پرامن شہری اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہیں ،آج جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے، پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں کیا، جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنائیں گے۔

Fariha Taj

0 comments: