Friday, July 20, 2018

شادی پر خوبصورت نظر آنے کے لئے دلہن نے اپنے چہرے پر 6 لاکھ روپے لگادئیے، کیا فرق پڑا؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

لندن(نیوز ڈیسک)چھ لاکھ میں ہمارے ہاں لوگ اچھی بھلی شادی کر لیتے ہیں لیکن ان محترمہ کو دیکھئے کہ محض اپنے چہرے کو نکھارنے پر چھ لاکھ کی خطیر رقم لٹا دی۔ یہ برطانوی شہر سٹیفرڈ شائر سے تعلق رکھنے والی سوفی ایٹوڈ ہے، جو سکول کے زمانے سے ہی میک اپ کی بے پناہ شوقین رہی ہے۔سوفی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی کے بارے میں ایسی حساس رہی ہے کہ دکان پر جانے کے لئے بھی میک اپ کرتی تھی۔

سوفی اب چھبیس سال کی ہو چکی ہے اور عنقریب دلہن بننے والی ہے۔ شادی کے لئے تو ا س نے کچھ خاص ہی اہتمام کر ڈالا ہے۔ اگرچہ اس کا چہرہ بہت خوبصورت تھا لیکن پھر بھی وہ اس میں کچھ تبدیلیوں خواہاں تھی۔ وہ اپنی ناک، ہونٹوں اور بھووں سے مطمئن نہیں تھی، لہٰذا شادی سے قبل ان میں کچھ تبدیلیاں کروانا ضروری سمجھتی تھی۔





سوفی نے نان کاسمیٹک پروسیجر تکنیک سے اپنی ناک پہلے کی نسبت ذرا پتلی کروا لی ہے، ہونٹ تھوڑے سے موٹے کروائے ہیں اور بھویں بھی لمبی کروالی ہیں۔اس سب پر صرف چھ لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے۔ اگرچہ ایک غریب آدمی کے لئے یہ بہت بڑی رقم ہے لیکن سوفی کہتی ہے کہ اس کے حسن میں اضافے کی یہ قیمت کچھ بھی نہیں۔ وہ سمجھتی ہے کہ پہلے کی نسبت اب وہ کہیں زیادہ خوبصورت نظر آتی ہے۔ کیا آپ کو بھی ایسا ہی لگ رہا ہے؟


Fariha Taj

0 comments: