ٹیکسلا (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کو عدلیہ کے خلاف لڑنے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے میری بات نہ سن کر مجھ سے بیوفائی کی جس پرکافی دن تک پریشان رہا ۔
نجی ٹی وی چینل ”ایکسپرین نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ن لیگ سے جدائی کے بعد میدان میں کھڑا ہوں اب جو چاہے مرضی کرلیں جیپ رکنے والی نہیں ہے،ٹیکسلا سے میرا رشتہ نیا نہیں ہے، میں نے اپنی جوانی یہاں گزاری ہے ٹیکسلا کو میرے دل سے نہیں نکالا جا سکتا ،انشا ءاللہ کامیاب ہو کر شہر کو ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں لے کر آئیں گے،انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو عدلیہ کے خلاف لڑنے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے میری بات نہ سن کر مجھ سے بیوفائی کی جس پرکافی دن تک پریشان رہا ،عدلیہ کیخلاف بولنے والے رو پوش جبکہ میاں صاحب اب جیل میں جا چکے ہیں۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ نواز شریف کو وقت بتائے گا کون اچھے مشورے دیتا تھا اور کون چاپلوسی کرتا تھا ،نواز شریف کو جس مخلص انسان نے مشورہ دیا تھا تو اسے نظر انداز کر دیاگیا ،فوج پر بلا وجہ تنقید کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،آج جو میرے مخالف ہیں ان کو نواز شریف سے متعارف بھی میں نے کروایا تھا لیکن آج وہ میرے ہی خلاف شیر کے نشان سے الیکشن لڑ رہا ہے، سرور خان بینظیر اور مشرف کا وزیر رہا لیکن وہ ان کی فائل تک نہیں پڑھ سکا۔
0 comments: