Friday, July 20, 2018

فخر زمان نے بھارتی بلے باز روہت شرما کی بھی ایسی ”بینڈ“ بجا دی کہ بھارتیوں کے کانوں سے ’دھواں‘ نکل آیا، جان کر آپ کی خوشی کی حد نہ رہے گی

بلاوائیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کیخلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
فخر زمان نے ناصرف ڈبل سنچری بنا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ ون ڈے کرکٹ میں تین مرتبہ ڈبل سنچری بنانے والے روہت شرما کی بھی ایسی ”بینڈ“ بجائی ہے کہ بھارتیوں کے کانوں سے دھواں نکل آیا ہے۔

فخر زمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 148 گیندوں پر 210 رنز بنائے اور انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے صرف 17 اننگز کھیلنا پڑیں جبکہ روہت شرما نے ایک ڈبل سنچری 151 گیندیں کھیل کر اور دوسری ڈبل سنچری 156 گیندیں کھیل کر بنائیں اور 103 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
ویسٹ انڈین بلے باز نے ڈبل سنچری تو 138 گیندوں پر بنائی مگر اس لمحے کیلئے انہیں 261 اننگز کھیلنا پڑیڈ۔ وریندر سہواگ نے 234 اننگز کھیلیں اور 140 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔ سچن ٹنڈولکر نے 431 اننگز کھیلنے کے بعد 147 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی اور مارٹن گپٹل نے 103 اننگز کھیلنے کے بعد 152 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔

Fariha Taj

0 comments: