ماسکو- پلاسٹک اور کاسمیٹک سرجری کے ذریعے خوبصورتی میں اضافے کا رجحان خواتین میں بڑھتا جا رہا ہے مگر ایسے بھی کئی واقعات دیکھنے کو ملے ہیں جن میں ان کی خوبصورتی بڑھنے کی بجائے رہی سہی بھی جاتی رہی۔ ایسا ہی کچھ اس روسی خاتون کے ساتھ ہوا جس نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی ہی ختم کر لی۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق روسی صوبے سائبیریاکے شہر اومسک کی رہائشی 33سالہ اینا اوزہیگوا نے خوبصورتی میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی لیکن اس کے بعد اینا کی شکل بری طرح خراب ہو گئی۔ وہ سرجری کے بعد مسکرا بھی نہیں سکتی تھی اور اس کے شوہر کی طرف سے اسے طعنے سننے کو مل رہے تھے۔ شکل بگڑنے پر اس کا شوہر کے ساتھ آئے روز کا جھگڑا شروع ہو گیا، جو اسے خنزیر سے تشبیہہ دینے لگا تھا، اور یہ جھگڑا بالآخر ان کی شادی ٹوٹنے پر منتج ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ان دونوں کا ایک 8سالہ بیٹا بھی تھا۔ علیحدگی کے بعد میاں بیوی میں بیٹے کی حوالگی کے لیے قانونی جنگ شروع ہو گئی اور قریب تھا کہ عدالت بچے کو باپ کے حوالے کر دیتی۔ اس پر اینا نے اپنے بیٹے گلیب کو لے کر 9منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ اینا اومسک میں بلڈنگ کی 9ویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھی جس کی کھڑکی سے اس نے چھلانگ لگائی۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کو اپارٹمنٹ سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں اینا نے خودکشی کی وجوہات درج کی ہیں تاہم کمیٹی خط کے مندرجات کو تاحال منظرعام پر نہیں لائی۔ خودکشی سے قبل اینا نے سوشل میڈیا پر ایک دوست کو لکھا تھا کہ ”سرجن نے مجھے کہا تھا کہ میری ناک میرے چہرے پر اچھی نہیں لگتی، اسی نے مجھے پلاسٹک سرجری پر آمادہ کیا۔ مگر سرجری کے بعد میری ناک اتنی بڑی ہو گئی جیسے سور کی ہوتی ہے۔“ رپورٹ کے مطابق اینا کے والدین اورسابق شوہر نے اس واقعے پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے
Wednesday, October 19, 2016
Fariha Taj Unknown
Related Posts:
ایران کی خوبصورت لڑکی نے انجلینا جولی جیسی دکھنے کیلئے 50سرجیاں کروا لیں ،اب وہ کیسی دکھتی ہے ؟دیکھ کر آپ بھی ڈر جائیں گے تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کی 19سالہ لڑکی نے اپنے چہرے کو انجلیناجولی جیسا بنانے کیلئے 5… Read More
حجام کا آنکھوں کی شیو کرکے لوگوں کی نظریں تیز کرنے کا دعویٰ بیجنگ: چین میں ایک حجام کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے استرے سے آنکھوں کے ڈیلے صاف کرسکتا ہے جس کے بعد … Read More
ڈرائیور کی غفلت، طالب علم کو بس نے کچل دیا فیصل آباد : فیصل آباد میں کالج جانے والا ہنستا کھیلتا طالب علم موت کی وادی میں پہنچ گیا، سڑک عبو… Read More
گوگل سرچ میں ایک سال بعد پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ پیچھے رہ گئے وگل میں ایک سال بعد پہلی بار انٹرنیٹ سرچ میں کسی موضوع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دی… Read More
ملائکہ اروڑا کی نازیبا ڈانس کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ممبئی(آئی این پی)معروف بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کی نازیبا ڈانس کی تصا ویر منظر عام پر آتے ہی س… Read More
جاپان کے شہنشاہ کا اپریل 2019 میں تخت چھوڑنے کا اعلان ٹوکیو(یوا ین پی)جاپان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شہنشاہ’’ اکی ہیٹو ‘‘ 30 اپریل 2019 کو تخت سے دس… Read More
اداکارہ میرا کی شادی میں ایک اور رکاوٹ آگئی لاہور: پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی شادی میں ایک اور رکاوٹ کھڑی ہوگئی ان کے مبینہ شوہر… Read More
خوبصورت خواتین کے شوہر جلد مرجاتے ہیں، تحقیق اسپین: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو حضرات خوبصورت خواتین سے شادی کرتے ہیں ان کی ز… Read More
0 comments: