Tuesday, November 15, 2016

ترک سفیر کی درخواست پر آج کے اجلاس میں فیصلہ کریں گے ، عمران خان

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے ،آج پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ پاناما لیکس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی جس پر آج بنی گالا میں اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام ارکان سے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے رائے لی جائے گی ۔ایک سوال پر ان کاکہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف جمع کرائے گئے ثبوت کا آج پتہ چل جائے گا ،ثبوت پر بات کیس کی سماعت کے بعد کروں گا :۔

Fariha Taj

0 comments: