Tuesday, November 22, 2016

Pak-China joint naval military exercise concludes

پاک چین بحریہ کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر
کراچی -پاک بحریہ اور چین کی جاری مشترکہ بحری جنگی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں جن کی اختتامی تقریب میں چیف آف نیول سٹاف نے شرکت کی اور مشقوں کا جائزہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور چین کی بحریہ کی جاری مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشقوں کی اختتامی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے شرکت کی، انہوں نے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشقیں ہار بر اور سی فیزپر مشتمل تھیں، سی فیز میں بحری جہازوں ، ہیلی کاپٹرز،میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ نے بھی حصہ لیا تھا۔ پاک چین سپیشل فورسزنے کھلے سمندر میں آپریشنز اور ایئر ڈیفنس کی مشقیں کیں 

Fariha Taj

0 comments: