Wednesday, November 23, 2016

Pakistan Prime Minister passes away

سابق وزیراعظم پاکستان انتقال کرگئے
پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم معین احمد قریشی واشنگٹن میں انتقال کر گئے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 86 سالہ سابق نگراں وزیراعظم کافی عرصے سے علیل تھے۔ معین قریشی نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا اور انڈیانا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ وہ پاکستان کے 16ویں وزیراعظم تھے۔ انھوں نے سنہ 1993 میں نواز شریف کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھائی۔ وہ 1993 میں 28 جولائی سے 19 اکتوبر تک پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ وہ سنہ 1960 میں گھانا حلکومت کے معاشی مشیر رہے۔ سنہ 1974 سے 1977 تک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ بھی رہے۔ سنہ 1981 سے 1987 تک عالمی بینک کے سینئر وائس پریزیڈنٹ آف فنانس بھی رہے 

Fariha Taj

0 comments: