Wednesday, November 23, 2016

The Supreme Court Imran Khan disqualification case

سپریم کورٹ میں آج عمران خان نااہلی کیس کی سماعت
اسلام آباد -سپریم کورٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر دارخواست کی سماعت آج ہوگی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار كی سربراہی میں تین ركنی بینچ ٹیكس چوری اور غلط بیانی كے الزام میں عمران خان اور جہانگیر ترین كو نااہل قرار دینے كے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ دریں اثناء مقدمے میں تحریك انصاف كے سربراہ عمران خان كے وكیل حامد خان پیروی سے معذرت ظاہر كرلی ہے۔ حامد خان كی طرف سے پیش ہونے سے معذرت كے بعد نعیم بخاری ایڈووكیٹ نے اپنا وكالت نامہ عدالت میں جمع كرادیا ہے۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کو گزشتہ سماعت میں عدالت نے عمران خان كو جواب كے لیے ایك ہفتے كا وقت دیا تھا جب كہ جہانگیر ترین كے وكیل نے تحریری جواب جمع كرایا تھا جس میں مؤقف اختیار كیا گیا تھا كہ ان كی كوئی آف شور كمپنی نہیں ہے 

Fariha Taj

0 comments: