پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا شیخ رشید کو بڑا دھچکا
اسلام آباد -پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ بجائےشیخ رشید کے پاناما کیس وہ خود لڑیں۔وہ شیخ رشید سے زیادہ اچھا کیس لڑ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تمام شواہد عدالت میں پیش کر دیے ہیں۔ اب معاملہ عدالت اور نواز شریف کے درمیان ہے۔پی ٹی آئی کا موقف عوام کے دلوں کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کہیں نظر نہیں آرہی۔ پاکستان کشمیر ایشو پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس کیوں نہیں بلاتا۔ کشمیر ایشو پر اس وقت پورا پاکستان یک جا ہے
0 comments: